Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

روزمرہ کی وہ عادات جو دماغ کو نقصان پہنچا سکتی ہیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 9, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 لندن/ دماغ انسانی جسم کا وہ انتہائی اہم حصہ ہے جو انسان کے تمام اعضا کو صبح شام کنٹرول کرتا ہے اور روز مرہ کی چند عام سی عادات اس اہم ترین حصے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغ انسانی جسم کا ایسا نازک حصہ ہے جو بہت جلد آپ کی غلطیوں اور حرکات سے بڑے صدمے اور نقصان کا باعث بن سکتا ہے جب کہ روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے والے چند اقدامات بھی دماغ پر گہرا اثر چھوڑتے ہیں۔
چینی کا زیادہ استعمال :۔آج کل مشروبات سے لے کر کھانے اور پینے کی تمام اشیا میں کسی حد تک میٹھے کی مقدار شامل ہوتی ہے جب کہ روزانہ کی بنیادر پر میٹھے کا زیادہ استعمال انسانی جسم کو نقصان پہنچا سکتا ہے جس کا براہ راست اثر انسان کے دماغ پر بھی پڑنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ ہوائی آلودگی :۔انسان کو تروتازہ رہنے کے لیے تازہ ہوا بے حد ضروری ہے کیونکہ ہمارے دماغ کو کثیر مقدار میں آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے تاہم مسلسل آلودہ ہوا انسان کے دماغ تک پہنچنے پر کئی بیماریوں کا خدشہ ہوتا ہے۔زیادہ کھانا :۔زیادہ مقدار میں کھانا وزن بڑھانے کے ساتھ ساتھ انسانی جسم میں چربی بھی پیدا کرتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ دماغ کی شریانیں بھی سخت بناتا ہے جس سے انسان اعصابی دباو¿ کا شکار رہتا ہے۔کم بولنا :۔ہمارے دماغ کی مثال بھی پٹھوں کی طرح ہے جو ساکت رہنے سے سکڑ جاتے ہیں اس لئے اگر انسان زیادہ خاموشی اختیار کئے رکھے گا تو دماغ کے بھی سکڑنے جانے کا خدشہ ہوتا ہے لیکن یہ سکڑنا اس طرح نہیں کہ دماغ کا حجم کم ہوجائے گا بلکہ دماغ اپنی حیثیت کے مطابق کام کرنا چھوڑ دے گا اس لئے ماہرین کا کہنا ہے کہ بولنے سے دماغ کی ورزش ہوتی ہے۔
نیند کی کمی :۔نیند کا پورا ہونا بھی انسانی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے کیوں کہ نہ صرف نیند کی کمی بلکہ زیادتی بھی انسان کو مختلف قسم کے امراض میں مبتلا کرسکتی ہے اور اگر آپ 6 گھنٹے سے بھی کم نیند کرتے ہیں تو پھر آپ کو محتاط ہونے کی ضرورت ہے کیوں کہ جیسے زیادہ نیند سے دماغ کے خلیات سوجاتے ہیں ویسے ہی کم نیند بھی بہت سے امراض کا باعث بن سکتی ہے۔سوچ کی کمی :۔کہا جاتا ہے زیادہ سوچنے سے انسانی دماغ کھلتا ہے اور نہ سوچنے یا کم سوچنے سے دماغ سکڑ جاتا ہے کیوں کہ سوچنے سے دماغ کی شریانیں چلتی ہیں اور ان کی ورزش ہورہی ہوتی ہے جو صحت مند انسان کے لیے بے حد ضروری ہے کیوں کہ دماغ کے چلنے سے انسان چست اور توانا رہتا ہے اس لئے ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ سوچنے سے انسان کی فکری صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ناشتا چھوڑنا :۔ناشتے کو دن بھر کی سب سے اہم غذا سمجھا جاتا ہے، ڈاکٹروں کی بڑی تعداد ہمیں صحت مند ناشتا کرنے کی نصیحت کرتی ہے کیوں کہ اچھا ناشتا انسان کو توانا رکھتا ہے، لمبی رات کے بعد انسانی جسم کو خوراک کی لازمی ضرورت ہوتی ہے جو نہ ملنے کی صورت میں انسان شوگر کی کمی کا شکار ہوسکتا ہے۔ سگریٹ نوشی :۔سگریٹ نوشی ایک ایسی عادت ہے جسے کوئی بھی انسان اچھا نہیں کہے گا کیوں کہ یہ صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے لیکن سگریٹ نوشی کا سب سے بڑا نقصان ہے کہ یہ آپ کے اعصاب کو کم کردیتا ہے۔نیند میں سر ڈھکنا :۔اکثر لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ سوتے ہوئے اپنے سر کو تکیئے سے ڈھکتے ہیں جس سے ناک بھی چھپ جاتی ہے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا پھر ہوا ناک تک کم مقدار میں پہنچتی ہے جس سے دماغ آکسیجن کے بجائے کاربن ڈائی آکسائیڈ زیادہ لےگا جو انسانی جسم کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شرپسند عناصر کی جانب سے غلط استعمال کا خدشہ | بھدرواہ میں 74موبائل ٹاوروں پر انٹرنیٹ معطل
جموں
بانہال حادثہ میںموٹر سائیکل سوار نوجوان لقمہ اجل
خطہ چناب
رام بن ۔ بانہال سیکٹر میں بارشیں | گرمی سے قدرےراحت،ٹریفک کی روانی جاری
خطہ چناب
چھاترو کشتواڑ میں تیسرے روز بھی آپریشن جاری
جموں

Related

بین الاقوامی

بڑی مقدار میں امدادی سامان کی ضرورت : گوتریس

May 24, 2025
بین الاقوامی

۔40 سال تک صفائی کرکے پیسے جمع کرنے والاانڈونیشیا ئی جوڑا حج کرنے پہنچا

May 24, 2025
بین الاقوامی

سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے شخص کو 25 سال قید کی سزا

May 24, 2025
بین الاقوامی

خاتون ڈاکٹر کو ڈیوٹی کے دوران اپنے 9بچوں کی لاشیں موصول | غزہ میں خون کی ہولی | اسرئیلی حملوں میںمزید 76 فلسطینی جاں بحق

May 24, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?