سرینگر// ہوشیار ،خبردار !شہر کے سیول لائنزعلاقوں میں اب جو بھی کوئی سڑک پر غیر قانونی طور گاڑی کھڑا کرے گا تو پولیس ہر گاڑی کے تین ٹائروں سے ہوا نکالے گئی اور گاڑی والے پر موقعہ پر ہی جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا ۔اس کارروائی کا آغاز سومور کو جہانگیر چوک سے کیا گیا جہاں قریب 40گاڑیوں کے ٹائروں سے ہوا نکلی گئی اور پہلے مرحلے میں انہیں وارننگ دی گئی ۔سیول لائنز کے دیگر علاقوں ، جہاں عام لوگ خریداری کرنے کیلئے سڑکوں کے کناروں پر گاڑیاں کھڑا کرتے ہیں ، میں بھی اسی طرح کی کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ٹریفک حکام کے مطابق ریذیڈنسی روڑ ،مولانا آزاد روڑ ، پولو ویو ،ڈلگیٹ ، لالچوک ، بڈشاہ چوک ، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ ، مہاراجہ بازار ، جہانگیر چوک اور بٹہ مالو کے علاوہ کرن نگر میں اسی طرح کی کارروائی کا آغاز آئندہ چند روز میں کیا جارہا ہے ۔حکام نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر سڑکوں کے کناروں پر گاڑیاں پارک کرنے کے حوالے سے جرمانہ عائد کرنے کا جو سلسلہ چل رہا ہے وہ اسی طرح رہے گا لیکن اس سلسلے کو مزید موثر بنانے کیلئے اب جو بھی کوئی گاڑی سڑک کے بیچوبیچ کھڑی ہو گئی یا غیر قانونی طور پر پارکنگ زون کے باہر ہو گئی اُس کے تین ٹائروں یا بسا اوقات چاروں ٹائروں سے ہوا نکالی جائے گئی جو گاڑی کے مالک کی سزا ہو گی اور اس کے بعد جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا ۔ٹریفک حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بڑے شہروں میں اس طرح کی کارروائی ہوتی رہی ہے لیکن شہر سرینگر میں اب اس طرح کا اقدام کیا جا رہا ہے ۔سوموار کو جہانگیر چوک میں اس کارروائی کا آغاز کر کے ایس ایچ او شہید گنج کی سربراہی میں پولیس کی ٹیم نے جن گاڑی مالکان کو غیر قانونی طور پر سڑک بند کرنے کی سزا دی ۔ایس ایچ او شہید گنج جنید احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وہ لوگوں کو غیر قانونی طور پر گاڑیاں کھڑا نہ کرنے کی تلقین کرتے کرتے تھک چکے ہیں اور اب یہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔ اس دوران کئی ایک لوگوں نے اس کاروائی کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدمات سے شہر میں مزید ٹریفک جام لگ جاتا ہے کیونکہ ٹائروں کے بغیر گاڑیاں نہیں چل سکتی ہیں اور ایسے میں انہیں گاڑیوں کو وہاں سے ہٹانے میں بھی مشکلات کا سامنا رہتا ہے ۔