سرینگر//ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر نے سوموار کو سرینگر کے صدر اسپتال میں ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ سوموار سے کام کرنے لگی ہے اور لوگ پر جاکر معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا ’’ ویب سائٹ پر لوگوں کو شعبہ صحت کے بارے میں جانکاری بہ آسانی دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ لوگوں کو جانکاری فراہم کرکے صحت سے متعلق مسائل سے آگاہ رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کے مسائل کم کرنے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ پر تمام قسم کے کمپوٹروں کے ذریعے جاسکتے ہیں اور موبائل کے ذریعے بھی لوگ جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مذکورہ ویب سائٹ کو شیر بھی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ پر مریضوں کیلئے بھی ایک حصہ رکھا گیا ہے جہاں پر مریض اپنے سوالات کا جواب پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ کا مقصد صرف مریضوں کی مدد کرنا ہے۔
(www.doctorsassociationkashmir.com)