جموں//گزشتہ دنوں کابینہ اجلاس کے دوران ہوئے تبادلوں میں معمولی پھیر بدل کرتے ہوئے حکومت نے آج سمرن دیپ سنگھ کو جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے عہدہ سے تبدیل کر کے ان کی جگہ محکمہ فنانس کے سپیشل سیکرٹری ایم راجو کو کمشنر جے ایم سی مقرر کیا ہے ، جموں کے سابق ڈی سی سمرن دیپ سنگھ کو جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں انتظار کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ارون کمار منہاس ایڈیشنل ڈی سی جموں کو ڈائریکٹر انفارمیشن مقرر کیا گیا ہے ، وہ وزیر اعلیٰ کے سیکرٹری محمد حسین ملک کو اضافی چارج سے فارغ کریں گے۔