سڑک حادثات میں2پولیس اہلکاروں سمیت 3ہلاک،2زخمی

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 
راجوری //ادہم پور اور راجوری میں رونما ہونے والے سڑک حادثات2پولیس اہلکاروں سمیت3افراد ہلاک جبکہ2 دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔ادہم پور کے قریب رونما ہونے والے ایک سڑک حادثہ میں 2پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ پیر شام کو دیر گئے یہ حادثہ اس وقت رونما ہوا جب پولیس تھانہ مجالتہ میں تعینات دو کانسٹبل موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والے ایک ٹرک نے انہیں کچل ڈالا جس سے ان کی موقعہ پر ہی موت واقعہ ہو گئی۔ مہلوکین کی شناخت ملکھراج اور سنجے شرما کے طور پر کی گئی ہے ۔ یہ دونوں مجالتہ پولیس سٹیشن میں بطور کانسٹبل تعینات تھے۔ دریں اثناایک ٹریکٹر زیر نمبرJk11B 3679پیڑی گائوں میں حادثے کاشکار ہوگیا جس کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔اس دوران فوری طور پر ان کو ضلع ہسپتال راجوری منتقل کیاگیاجہاں سولہ سالہ وجاہت حسین کی موت واقع ہوگئی ۔حادثے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور کی شناخت میر قاسم ساکن لیراں کے طور پر ہوئی ہے جس کا علاج چل رہاہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ دریں اثناء ایک اور سڑک حادثے میں وجے کمار ساکن سوانی اس وقت زخمی ہوگیا جب وہ چلتی بس سے نیچے گرگیا۔وجے راجوری سے کلر جارہاتھا جس دوران وہ راستے میں چلتی بس سے گر کر زخمی ہوگیا ۔اسے فوری طور پر ضلع ہسپتال راجوری لایاگیاجہاںسے ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کردیاہے ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *