پلوامہ //شوپیان کے ایک مضافاتی گائوں میںپولیس کے دو آفیسرجنگجوئوں کے حملے میں بال بال بچ گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق2آفیسر پولیس پارٹی کے ہمراہ دو رکھشک گاڑیوںمیں کمدلن کے راستے کہیں جارہے تھے جن پر قریب8بجے جنگجوئوں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔اس موقعہ پر طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا جو کچھ دیر تک جاری رہا۔تاہم مذکورہ آفیسروں کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔واقعہ کے بعد وہاں فورسز پہنچ گئے اور تلاشی کارروائی شروع کی، تاہم جنگجو فرار ہوچکے تھے۔