گول//سنگلدان کوچھچھواہ،برالا، اندھ وغیرہ علاقوںکوملانے والی سڑک پر سوکھے میںبھی پسیاںگر آ رہی ہیںجسکی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کاسامناکرناپڑتاہے۔ شہیدی اندھ روڈ گزشتہ آٹھ ماہ سے بند ہے اور لوگوںنے اپنی مدد آپ کروکے تدبیر پر اگر چہ روڈ پرگری پسی کوہٹایالیکن اس کے باوجود پسی تھمنے کانام نہیںلے رہی ہے اور یہاںکے علاقوںمیںلوگوںکوشدیدپریشانیوںکاسامناکرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی لوگوںکاکہناہے کہ یہاںپراگرکوئی بیمارہوجاتاہے تو اُسے چارپائی پر ہسپتال پہنچایاجاتاہے ،مقامی لوگوںکاکہناہے کہ اگر چہ انتظامیہ نے یہاںپر ٹھیکیدار کو روڈکی بہترتعمیر کیلئے دیاتھالیکن ا سکے باوجود اسکی حالت ٹھیک نہیںہورہی ہے۔پی ایم جی ایس وائی کے تحت تعمیر ہورہے اس روڈپرمحکمہ نظربھی نہیںدے رہاہے۔ لوگوںنے سرکاراورانتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ اس روڈ کوبرالا براستہ اندھ روڈکے ساتھ لنک دیاجائے تاکہ پسی کے دوران یہاںسے گاڑیاںجا سکیںگے۔