بارہمولہ//سرحدی علاقہ اوڑی میں بونیار کے رام پور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر فوج نے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ فوجی کے مطابق جنگجوئوں کے ایک گرپ نے منگل کی رات کو تورنا رام پور سیکٹر میں اس پار آنے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود فوج نے اُن کو چیلنج کیا جس دوران گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔فوج کا کہنا ہے کہ اگر چہ انہوں نے جنگجو ئوں کو واپس بھاگنے پر مجبور کیا تاہم پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن بڑے پیمانے پر شروع کیا گیاہے۔ فوج کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے جنگجو ئوںکی طرف سے پھنکے گئے تین پٹھو بیگ بھی برآمد کئے ہیں۔ اس دوران ایک سینئر پولیس آفیسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ فوج نے ابھی تک پولیس کو اس بارے میں کوئی اطلا ع نہیں دی ہے ۔واضح رہے کہ اوڑی کے چوکس پوسٹ کے قریب اتوار کی شب فوج کے مطابق دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنایا گیا تھا۔ جس میں انہوں نے پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے آنے والے جنگجو ئوںکے ایک گرپ کو واپس بھاگنے پر مجبور کیا تھا۔ اس جھڑپ میں کمل کانت نامی ایک فوجی بھی زخمی ہوا تھا ۔