کنگن //تحصیل گنڈ کے کلن علاقے میں غلام حسین ٹھیکری کے رہائشی مکان میں اچانک شگاف پڑنے سے مکینوں میں خوف و دہشت کی لہر پیدا ہوگئی ہے ۔غلام حسین نے کہا کہ زڈ مور ٹنل پر جاری کام سے ان کے رہائشی مکان میں اچانک بڑے بڑے شگاف پڑ گئے ہیں اور وہ اب خوف کے مارے رات کو اپنے اہل خانہ کو لیکر ایک عارضی ٹینٹ میں رات گذارنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹنل کی تعمیر کے دوران بھاری مشینری استعمال کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں مکان میں شگاف پڑگئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر گاندربل نے بھی صورتحال کا جائزہ لیااورٹنل تعمیر کررہی کمپنی کے افسران کو ہدایت دی کہ انہیں رہائشی مکان کی مرمت کے لئے معاوضہ دیا جائے ۔