کپوارہ//شمالی کشمیر کے قاضی آ باد اور رفیع آباد کے علاقوں میں بدھ کو تیز و تند ہو ائو ں کے بعد قہر انگیز ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوا اور جس نے بھاری پیمانے پر تباہی مچادی ۔قاضی آ باد ہندوارہ کے کچھلو ،ٹھوکر ،راول پورہ جبکہ رفیع آ باد کے ڈنگی وچھہ ،کنگروسہ ،پازل پورہ سمیت درجنو ں علاقوں میں بدھ کو اگرچہ کھلی دھوپ تھی تاہم بعد دوپہر آ سمان اچانک ابر آ لود ہو گیا ۔مقامی لو گو ں کا کہنا ہے کہ اس دوران تیز و تند ہوائیں چلنے لگیں جس کے بعد قہر انگیز ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہو ا جس کے نتیجے میں یہا ں کے میوہ با غات ،کھیت اور کھلیانو ںکو زبردست نقصان پہنچا ۔