سرینگر//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ کی سربراہی میںتشکیل دی گئی کابینہ سب کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں 93 ایم ڈبلیو نیو گاندربل پن بجلی پروجیکٹ کی عمل آوری کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو، جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لعل سنگھ اور دیہی ترقی کے وزیر عبدالحق نے بھی شرکت کی۔کابینہ سب کمیٹی نے پروجیکٹ کی عمل آوری کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیااور اس ضمن میں کابینہ کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔