سیول//جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات میں جیت حاصل کرنے والے لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے مون جے ان نے آج اپنے عہدے کا حلف لیا۔انتخابات میں فیصلہ کن جیت کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے ایک ہال میں منعقد ایک عام تقریب میں مسٹر مون نے عہدے کا حلف لیا۔حلف لینے کے بعدانہوں نے کہا کہ وہ شمالی کوریا کے دورے کے لئے تیار ہیں۔مسٹر مون نے کہا کہ ملک میں لگنے والے متنازعہ میزائل اینٹی فنگل دفاعی نظام کے معاملے پر وہ چین اور امریکہ سے مذاکرات کریں گے ۔قابل ذکر ہے کہ سابق صدر پارک ہے گیون پر بدعنوانی کے الزامات لگنے کے بعد مارچ میں انہیں ہٹٓا دیا گیا تھا۔رائٹر۔مون جے ان نے آج ملک کے فوجی سربراہ لی سن جین کے ساتھ شمالی کوریا کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا۔مقامی خبررساں ایجنسی نے لی کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسٹر لی سن نے نو منتخب صدر مون جے ان کو بتایا کہ جنوبی کوریا کی فوج کی کسی بھی طرح کی کارروائی سے نمٹنے کے لئے ملک پوری طرح تیار ہے ۔رائٹر ۔