Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

تین طلاق مقدمہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 12, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
نئی دہلی //سپریم کورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ مسلمانوں میں رائج طلاق بدعت(تین مرتبہ طلاق کہنے )اورحلالہ کی آئینی موزونیت پر ہی سماعت کرے گا،تعدد ازواج پرفی الوقت غور نہیں کیا جائے گا۔ چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ میں کیس کی سماعت شروع ہو چکی ہے۔ آئینی بنچ کے چار دیگر  جج ، جسٹس کورین جوزف، جسٹس روھگٹن ایف نریمن، جسٹس ادے امیش للت اور جسٹس عبدالنذیر ہیں۔ بالترتیب سکھ، عیسائی، پارسی، ہندو اور مسلم کمیونٹیز کے ایک ایک جج کو آئینی بنچ میں شامل کرکے عدالت نے اس بات کا یقین دلانے کی کوشش کی ہے کہ اس معاملے میں کسی بھی آخری فیصلے پر مذہب کی بنیاد پر سوال نہ کھڑے کئے جائیں۔ سائرہ بانو، آفرین  رحمن، گلشن پروین، عشرت جہاں اور عطیہ صابری نے تین طلاق، حلالہ اور تعددازواج کی آئینی و قانونی حیثیت کو چیلنج کیا ہے ۔ سماعت کے آغاز میں چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت اس معاملے پر سماعت کرے گا کہ طلاق بدعت اسلام کا اصل حصہ ہے یا نہیں؟ سماعت کے دوران سائرہ کے وکیل نے کہا کہ تین طلاق مذہب کا لازمی حصہ نہیں ہے ۔ انہوں نے دلیل دی کہ کسی مذہب کا  لازمی حصہ وہ ہوتا ہے ، جس کے حذف ہونے سے اس مذہب کی شکل ہی تبدیل ہو جائے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل سالسٹر جنرل پنکی آنند نے دلیل دی کہ حکومت درخواست گزار کی اس دلیل کی حمایت کرتی ہے کہ تین طلاق غیر آئینی ہے ۔ دنیا کے کئی ممالک اسے ختم کر چکے ہیں اور اسے ہندوستان میں بھی ختم کیا جانا چاہئے ۔ جسٹس نریمن نے کہا کہ تین طلاق کے معاملے کی آئینی و قانونی حیثیت کو ذہن میں رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا، " ایک بار میں تین طلاق کے معاملے میں سماعت ہوگی، لیکن تین ماہ کے وقفے پر دی گئی طلاق پر غور نہیں کیا جائے گا۔" عدالت عظمی نے عرضی گزاروں اور مدعا علیہان کے وکلاء کو آگاہ کر دیا کہ وہ کسی ایک ہی نکتہ کا بار بار اعادہ نہ کریں ۔اگر وہ ایسا  کرتے ہیں تو انہیں روک دیا جائے گا۔ عدالت نے سماعت کے دوران یہ بھی جاننا چاہا کہ مسلم پرسنل لاء کیا ہے ؟  یہ شریعت ہے یا کچھ اور؟ قابل ذکر ہے کہ مارچ 2016 میں اتراکھنڈ کی سائرہ بانو نام کی خاتون نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے تین طلاق، نکاح  حلالہ اور متعدد شادیوں (تعدد ازواج) کی شرعی حیثیت کو غیر آئینی قراردئے جانے کی مانگ کی تھی۔ سائرہ بانو نے مسلم پرسنل لاء (شریعت) ایپلی کیشنز قانون 1937 کی دفعہ دو کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا ہے ۔ اپنی درخواست  میں سائرہ نے کہا ہے کہ مسلم خواتین کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور ان پر طلاق کی تلوار لٹکتی رہتی ہے ۔ وہیں شوہر کے پاس ناقابل  تردید طور پر لامحدود اختیارات ہوتے ہیں۔یہ امتیاز اور عدم مساوات یکطرفہ طور پرتین طلاق کی شکل میں سامنے آتے ہیں۔ جے پور کی آفرین رحمن نے بھی عرضی داخل کی ہے ۔میٹرومونیئل ویب سائٹ کے ذریعے سے شادی کرنے والی آفرین کو اس  کے شوہر نے اسپیڈ پوسٹ سے طلاق کا خط بھیجا تھا۔ انہوں نے بھی 'تین طلاق' کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔  مغربی بنگال کے ہاوڑا کی عشرت جہاں نے بھی تین طلاق کو غیر آئینی اور مسلم خواتین کے باوقار زندگی گزارنے کے حق کی صریح  خلاف ورزی قرار دیا ہے اور اسے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔  عشرت نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اس کے شوہر نے دبئی سے ہی فون پر اسے طلاق دے دی اور اس کے چاروں بچوں کو  زبردستی چھین لیا۔ اتنا ہی نہیں اس کے شوہر نے دوسری شادی بھی کر لی ہے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم
جموں
’درخت بچاؤ، پانی بچاؤ‘مشن پر نیپال کا سائیکلسٹ امرناتھ یاترا میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل سکی ،اگلے سال شامل ہونے کا عزم
خطہ چناب
یاترا قافلے میں شامل کار حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی
خطہ چناب
قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور دیگر ٹریفک بلا خلل جاری
خطہ چناب

Related

صفحہ اول

شدیدگرمی ہو یا سردی کا آغاز|| کیا چُھٹیاں ہی حل ہے؟ بھاری فنڈس اور موٹی فیس کے باوجود سرکاری اور نجی سکولوں میں سہولیات کا فقدان کیوں؟

July 9, 2025
صفحہ اول

پونچھ ڈسٹرکٹ جیل میں جھگڑا شوپیان کا قیدی زخمی

July 9, 2025
صفحہ اول

سکولوں کے اوقات کا جائزہ حکومت نظر ثانی کیلئے تیار

July 9, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ٹریڈ یونینوں کا بھارت بند: حکومت کی مزدور و کسان مخالف پالیسیوں کے خلاف 25 کروڑ ملازمین سڑک پر

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?