سرینگر//کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ )لیڈر اورممبرپارلیمنٹ سیتا رام یچوری نے کہا کہ مجوزہ کشمیرکانفرنس اہم پہل ہے اور ہم سب کوکشمیرکامسئلہ سیاسی طورحل کرنے اوروہاں قیام امن کیلئے یک جُٹ ہوناپڑے گا۔انہوں نے کہاکہ اُنکی سربراہی میں سیاسی لیڈران کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم عنقریب سرینگرجائے گی تاکہ وہاں کے سیاسی لیڈروں اورسیول سوسائٹی سے وابستہ سیئروسرگرم کارکنوں کونئی دہلی میں منعقدہونے والی قومی سطح کی کشمیرکانفرنس میں شرکت کیلئے مدعوکیاجاسکے ۔انہوں نے کہاکہ سرینگرکادورکرنے والے لیڈروں میں غلام نبی آزاد،یشونت سنہااورشردیادﺅبھی شامل ہیں ۔ سیتارام یچوری نے بتایاکہ مجوزہ کشمیرکانفرنس اہم پہل ہے اور ہم سب کوکشمیرکامسئلہ سیاسی طورحل کرنے اوروہاں قیام امن کیلئے یک جُٹ ہوناپڑے گا۔