سرینگر// نیشنل کانفرنس لیڈر اور عمر عبداللہ کے پولٹیکل سیکریٹری تنویر صادق کو بھارتی سیاست دان کے بطور برطانیہ حکومت نے 14مئی سے 20مئی 2017تک برطانیہ کا دورہ کرنے کیلئے مدعو کیا ہے۔ مدعو کئے گے وفد میں 12ممبران شامل ہیں جنہیں سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر منتخب کیا گیا ہے ۔ان 12ممبران میں اترپردیس کے سابق وزیر ابھیشیح مشرا ، مہاراشٹراکے ایم ایل اے وبی جے پی لیڈر اشیش شلیر ترنمول کانگرنس پارٹی کی جنرل سکریٹری اوروسٹ بنگلال کی ممبر اسمبلی مہو مویترا ، کانگرنس رکن اور ایم ایل اے مدھیہ پردیس ڈاکٹر اشوک ،لہوتے کے علاوہ دیگر ممبران شامل ہیں ۔ دورے کا مقصد وفد میں شامل افراد کو برطانیہ کی سیاست، برطانیہ میں گھریلوں پالیسوں میں ترجیح ، خارجہ پالیسی ،تجارت اور سرمایا کاری کے بارے میں جانکاری دینا ہے ۔