کنگن /غلام نبی رینہ // کنگن میں فارسٹ پروٹکشن فورس گاندربل سے وابستہ اہلکاروں نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر سندھ فارسٹ ڈویژن کنگن کے کمپارٹ منٹ نمبر 1نجون جنگل میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران غیر قانونی طور پر کاٹی دیودار کی 97.4مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کی جس کی قیمت بازار میں لاکھوں روپئے بتائی جاتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق فارسٹ پروٹکشن فورس نے عمارتی لکڑی کو محکمہ جنگلات کے سپرد کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ جنگل سے کاٹی گئی غیر قانونی عمارتی لکڑی کاٹنے والے سمگلروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فارسٹ پروٹکشن فورس گاندربل جواتُل حسن نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ایک غیر مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پروٹکشن فورس سے وابستہ اہلکاروں کو نجون جنگل کی طرف روانہ کیا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے کمپارٹ منٹ نمبر ایک سے 97.4مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کرکے محکمہ جنگلات کے سپرد کی ہے ۔