سرینگر//سیاحت سے متعلق اپیکس کمیٹی کی میٹنگ کل یہاں ایس کے آئی سی سی میںمنعقد ہوئی جس میں مرکزی وزارت سیاحت کے ماہرین کو پی ایم ڈی پی اور پی ایم آر پی کے تحت جاری مختلف پروجیکٹو ںکے بارے میں جانکاری دی گئی ۔سیکرٹری سیاحت فارو ق احمد شاہ نے ممبرا ن کو لال چوک ، بٹہ مالو، خیام ، بمنہ ،بادام واری ،لکھن پور ،بسوہلی ،بلاوراوررنجیت ساگر سرکٹ پر جاری جامع ترقیاتی کاموں اور سیاحتی سہولیا ت کے بارے میں جانکاری دی۔انہوںنے مذہبی اور ثقافتی مقامات کے بارے میں بھی ماہرین کو تفصیلات دیں۔اس موقعہ پر ناظم سیاحت کشمیر ، ناظم سیاحت جموں ،منیجنگ ڈائریکٹر کیبل کار پوریشن ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اور سیاحت محکمہ کے افسران بھی موجود تھے جنہوں نے اپیکس ٹیم کو سیاحت سے جڑے مختلف امورات کے بارے میں جانکاری دی۔سیکرٹری سیاحت فاروق احمد شاہ نے بعد میں ممبرا ن کو ایک پرزنٹیشن بھی دی ۔یہ ممبران وبائی بیماریوں سے متعلق ایک قومی سائنسی کانفرنس میں بھی شرکت کر رہے ہیں۔سیکرٹری سیاحت نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے ڈاکٹروں سے تلقین کی کہ وہ ریاست جموں وکشمیر کے سفیر بن کر جائیں تاکہ مستقبل میں بھی کشمیر کی سیاحت سے متعلق ایسے پروگراموں کا انعقاد کیا جاسکے۔انہوںنے کشمیر کو طبی سیاحتی مقام کے طور اُبھارنے پر بھی زور دیا۔