سرینگر//”مقدس شب برات کے موقعہ پرمحکمہ آب رسانی کی کوتاہی “کے نتیجے میں ”کرسوراجباغ اوراسکے نواحی علاقوں میںپانی کی فراہمی منقطع “ہوکررہ گئی ،جسکے نتیجے میں گھرگھرلوگ پانی کی بوندبوندکیلئے ترستے رہے جبکہ مساجدمیں بغرض نمازاورشب خوانی کیلئے جانے والوں کوبھی سخت پریشانی کاسامناکرناپڑا۔ شہرسرینگرکی اولین پاش کالونی راجباغ ،کرسو،پتی کرسواوردیگرمضافاتی بستیوں میں پچھلے کئی ہفتوں سے پینے کے پانی کی شدیدقلت پائی جاتی ہے ،جسکے نتیجے میں متاثرہ کالونیوں اوربستیوں میں رہنے والے لوگوں کوسخت مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔کرسوراجباغ کے لوگوں نے بتایاکہ محکمہ آب رسانی نے نلوں کے ذریعے فراہم کئے جانے والے پینے کے نیم صاف پانی کوبھی شجرممنوعہ بنارکھاہے ۔ایک نجی اسکول میں تعینات استادمحمدآصف ،ایک مقامی تاجرمشتاق احمد،مقامی معززشہری بشیراحمد، فاروق احمد،کئی برسوں سے یہاں بطورکرایہ دارمقیم ظہوراحمداوردیگرلوگوں نے بتایاکہ یہ پہلاموقعہ نہیں جب کرسو،راجباغ اوردیگرنواحی بستیوں میں لوگوں کوپانی کی بوندبوندکیلئے ترسایاگیابلکہ یہ صورتحال گزشتہ کئی برسوں سے چلی آرہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پی ایچ ای کے انجینئراورملازمین اپنے صارفین کے تئیں فرائض انجام دینے میں ناکام رہتے ہیں جبکہ صارفین ہرسال وقت پرآبیانہ اداکرتے ہیں لوگوں نے اسبات پرسخت ناراضگی کااظہارکیاکہ مقدس شب برات کے موقعہ پربھی پانی کی ترسیل منقطع رکھی گئی ۔