سرینگر//ڈائریکٹر ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کل سرینگر میں تجدید شدہ جے اینڈ کے ہینڈلوم کے شوروم کا افتتاح کیا جو 2014ءکے سیلاب سے متاثر ہوا تھا۔ شوروم ہینڈلوم اپیکس سوسائٹی کا ایک یونٹ ہے۔ڈائریکٹر نے اس موقعہ پر کہا کہ مالی اور دیگر مشکلات کے باوجود منتظمین اور اپیکس سوسائٹی کے ارکان نے شوروم کو دوبارہ چالو کرنے کے لئے اپنے ذرائع کو مو¿ثر طریقے سے استعمال کئے۔ انہوںنے اُمید ظاہر کی کہ شوروم وادی کی ہینڈ لوم کوآپریٹیو سوسائٹیز کے لئے ایک مستقل مارکیٹنگ پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔انہوںنے اپیکس سوسائٹی کے تمام شوروم دوبارہ چالو کرنے کیلئے کوشش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔بعد میں انہوں نے کرن نگر میں میسرز ایسکیوئیر ہینڈ لوم سوسائٹی کا بھی افتتاح کیا اور وہاں ہینڈ لوم مصنوعات کی مختلف اقسام کا معائینہ کیا۔ انہوں نے ایسکیوئیر سوسائٹی کے ارکان کی بازار کی مانگ اور جدید رجحان کے تحت مصنوعات تیار کرنے کے لئے سراہا۔جوائنٹ ڈائریکٹر ہنڈلوم ڈیولپمنٹ کشمیر اور محکمہ کے دیگر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔