سرینگر // وادی میں کشیدہ صورتحال کے بیچ مرکز نے ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ان عناصڑ کے خلاف سخت موقف اختیار کریں جو امن و قانون ہاتھ میں لیکر تشدد پھیلا رہے ہیں، لیکن اسکے ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی بے گناہ شہری ہراساں نہ ہو۔یہ پیغام مرکزی داخلہ سیکریٹری نے گذشتہ روز اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سیول اور پولیس افسران کو دی۔انہوں نے کہا کہ مرکز کا پیغام صاف ہے کہ سیکورٹی فورسز کو جنگجوئوں اور پتھرائو کرنے والوں کے خلاف سختی سے پیش آناپڑے گا،لیکن کوئی بے گناہ ہراساں نہ ہو۔داخلہ سیکریٹری نے سیکورٹی فورسز سے کہا’’سخت لیکن منصفانہ کارروائی‘‘کی ضرورت ہے۔