جموں// پاکستانی رینجرز نے جموں کے ارنیا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر باڑ کے نزدیک بی ایس ایف کے جوانوں کو کام کرنے سے روکنے کے لئے کل کئی گولیاں چلائیں جس میں ایک ٹریکٹر ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ بی ایس ایف ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی رینجرز نے صبح سات سے ساڑھے سات بجے کے درمیان ارنیا علاقہ میں باڑ کے نزدیک ٹریکٹر سے کام کررہے ہمارے فوجیوں کو فائرنگ کرکے خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجیوں نے بھی جوابی کارروائی کی اور مارٹر گولے بھی ایک دوسرے کی طرف داغے گئے ۔ پولیس نے بتایا کہ سرحد پار سے فائرنگ میں ایک عام شہری ڈرائیور مہیندر لال زخمی ہوگیا۔