شوپیان// پولیس نے کشمیر ی فوجی آفیسر کے قتل کے سلسلے میں 3 جنگجوئوں کو اشتہاری ملزم قرار دیتے ہو ئے ان کے بار ے میں اطلاع دینے پر نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ 10 مئی کو نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں مارے گئے لیفٹنٹ عمر فیاض ولد فیاض ساکن سڑ سونا کولگام کی ہلاکت کے سلسلے میں شوپیاں پولیس نے باضابط ایک کیس درج کرلیا ہے۔شوپیان پولیس نے جمعہ کو بجلی کھبوں ، دیواروں کے علاو ہ مساجد پر لشکر طیبہ اور حزب المجا ہدین سے وا بستہ3 جنگجو ئوں اشفاق ٹھوکر ولد عبدالمجید، غیاث الا سلام ولد بشیر ٹھوکر سا کنان پڈ ر پورہ اور محمد عباس بٹ ولدجبار ساکن ماتر ی بگ شوپیان کی تصا ویراور پوسٹرچسپاں کئے۔ان پوسٹروں اور اشتہاروں پر تحریر کیا گیا ہے کہ جو کوئی بھی ان جنگجوئوں کی موجود گی کے بارے میںاطلاع دے گا اسے نقد انعام دیا جائے گا۔ پولیس نے تینوں جنگجوئوں کوعمر فیاض کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے ۔ چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں صرف فون نمبرات دئے گئے ہیں جن پر عوام سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ ا شتہاری ملزم قررار دئے گئے ان جنگجوئوں کے بارے میں ا طلاع فراہم کر کے انعام حاصل کرے ۔