سرینگر//ایک بیان کے مطابق لبریشن فرنٹ ح کے چیرمین جاوید احمد میر اور ینگ مینز لیگ کے سربراہ امتیاز احمد ریشی نے پالپورہ سرینگر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میںمارشل لاجیسی صورتحال کی تمام تر ذمہ داری دہلی پر عائد ہوتی ہے کیوں کہ بی جے پی حکومت اپنی من پسندی کے ذریعے جموں کو دوسرا ناگپور بنانے کی کوشش میں لگاہے اور کچھ انتہا پسند لیڈر جموں میں اپنی سیاسی مرغی حلال کرنے کے لئے آئے دن جموں میں انتہا پسندانہ سرگرمیوں کو ہوا دے رہے ہیں۔اس موقع پر قائدین اور عوام نے آزادی اور اسلام کے حق میں نعرے بلند کئے ۔انہوں نے کہا بی جے پی حکومت تنازعہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کی مختلف حکومتوں کی جانب سے کشمیر ی عوام سے کئے گئے وعدوں اور معاہدوں سے انحراف کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مفادات سے باہر آکر تنازعہ کشمیر کو حل کروانے میں ٹھوس اقدامات اٹھائے کیوں کہ تنازعہ کشمیر پر بی جے پی حکومت نے کشمیری عوام طالب علموں کے خلاف ایسا رُخ اختیار کیا ہے جیسے آخری اور فصلہ کن ایٹمی جنگ کی شرواعت ہونے والی ہے ۔