سرینگر//ہمہامہ ٹریننگ سینٹر میں سی آر پی ایف کا اہلکار کو اس کے کمرے میں مردہ پایا گیا ۔سی آر پی ایف کے ریجنل ٹریننگ سنٹر ہمہامہ میں سی آر پی ایف اہلکاروں نے اپنے ایک ساتھی حوالدار انیل کمار کو کمرے میں مردہ پایا ۔بعد میںا سلسلے میں ہمہامہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع فراہم کی گئی اور پولیس پارٹی جائے موقع پر پہنچ کرحوالدار کی نعش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور قانونی لوازمات پورے کئے جانے کے بعد لاش کو تربیت گاہ کے انتظامیہ کے حوالے کیا گیا ۔