اننت ناگ//ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے مطابق امرناتھ جی یاتر ا2017کے سلسلے میں مختلف سہولیات فراہم کرنے کے لئے نونہ ون،شیش ناگ،پنجترنی اورپوتر گھپا کے مقامات پر بورڈنگ ٹینٹس کے لئے قرعہ اندازی ڈاک بنگلہ کھنہ بل میں 13مئی کو صبح11بجے ہوگی۔خواہشمند افراد اور درخواست دہندگان کو مطلع کیا جارہا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اوروقت پر قرعہ اندازی میں شرکت کریں۔