بانڈی پورہ//عازم جان // دارالعلوم رحیمہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا رحمت اللہ قاسمی نے ماہ رمضان کو تربیت اور رہنمائی کا بہترین ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آخرت میں کامیابی حاصل کرلینے کیلئے اس مبارک مہینے میں عبادات میں مصروف رہیں۔مولانا قاسمی مسجد نور بانڈی پورہ میںماہ رمضان کی فضیلت پر روشنی ڈال رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اس وقت جو فسق وفجور پایا جارہا ہے ،اُس سے نجات پانے کا ایک ہی راستہ ہے کہ اللہ کی طرف رجوع کرلیں۔انہوں نے تلقین کی کہ اس مہینے زیادہ تر وقت عبادات میں گزاریں تاکہ کامیابی نصیب ہوسکے۔ انہوں نے معاشرے میں پھیلے بدعات سے اجتناب کرنے کی تلقین کی ۔