سرینگر//محکمہ دیہی ترقیات نے ریاست میں پالتھین مخالف مہم کے دوسرے دن کے دوران تقریباً 90 کوئنٹل پالتھین لفافے جمع کئے ہیں۔دیہی ترقی کے وزیر عبدالحق خان ، جو ذاتی طور اس مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 90 کوئنٹل پالتھین لفافے جمع کرنے کے علاوہ فیلڈ عملے نے پالتھین کا استعمال کرنے والے افراد سے 7ہزار روپے کا جرمانہ بھی وصول کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مہم تب تک جاری رہے گی جب تک کہ نہ دیہات کو پالتھین سے پاک کیا جائے ۔محکمہ نے منریگا کے تحت عملے کو اس مہم کے لئے کام پر لگایا اور پالتھین لفافوںکو بعد میں معقول طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار نے بلاک ڈیولپمنٹ افسروں اور پنچایت افسروں کو پالتھین ضبط کرنے کے لئے بااختیار بنایا ہے۔