مینڈھر//پانی کی قلت پرمینڈھر کے علا قہ اڑی میں خو اتین سڑ کو ں پر نکلی اور اس دوران انہو ں نے کئی گھنٹو ں تک مینڈھر تا سر نکو ٹ سڑ ک کو ٹر یفک کے لئے بند کر کے احتجاج کیا ۔ خو اتین نے سڑ ک کو بند کر کے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف جم کر نعرے با زی کی ۔ انہو ں نے الز ام لگا یا کہ گز شتہ کئی دنو ں سے علا قہ میں پا نی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے وہ گند ہ پانی پینے پر مجبو ر ہو گئے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ انہوں نے کئی مر تبہ محکمہ کے اعلیٰ افسر ان کو کہا کہ پا نی کی سپلا ئی بند ہو ئی ہے لیکن انہوںنے کوئی دھیان نہیں دیااور وہ مجبورہوکر آج سڑک پر نکلی ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ انہیں کئی کلو میٹر دور سے پانی سروںپر اٹھاکر لاناپڑتاہے ۔انہو ں نے کہا کہ متعلقہ جونیئر انجینئر بھی کوئی توجہ نہیں دے رہااوروہ دن بھر گا ڑی لیکر گھو متا رہتا ہے ۔احتجاج کو دیکھتے ہوئے چوکی افسر اڑی مو قعہ پر پہنچ گئے اورخو اتین کے ساتھ با ت چیت کرکے انہیں یقین دلایاکہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے بات کرکے پانی کی سپلائی کو بحال کروایاجائے گا۔ لگ بھگ دو گھنٹے کے بعد سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہوئی۔