جموں//سرکاری اسکولوں میںمعیاری تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے حکومتی سطح پر متعدد اقدام اٹھائے جانے کے باوجود تعلیمی نظام کی صورتحال مایوس کن ہے جس کا اندازہ نگروٹہ تحصیل کی پنچائت جگٹی کے خستہ حال گورنمنٹ پرائمری اسکول جاڑی کی ان تصویروں سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ متذکرہ بالااسکول کی کوئی چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے مال مویشی اکثراسکول کے برآمدہ میںداخل ہوکر گوبر کردیتے ہیں جو کہ اسکول میںزیر تعلیم چھوٹے چھوٹے بچوں کو اُٹھانا پڑتا ہے اور اسکول کی عمارت کے ساتھ کنواں کا گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے زبردست گندگی پھیلی ہوئی ہے جس سے اسکول میں زیر تعلیم بچوں کو مہلک بیماری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس ضمن میں بچوں کے والدین محکمہ تعلیم کی نہ تسلی بخش کارکردگی سے مایوس کُن ہیں مقامی لوگوں نے بتایا کہ اسکول میں زیر تعلیم اسکولی بچوں کے لئے جو بیت الخلا تعمیر کئے گئے ہیںان میں پانی وغیرہ کا کوئی انتظام نہ ہونے کی صورت میں چھوٹے چھوٹے بچوں کو رفع حاجت کے لئے بھی دردر کی ٹھوکریں کھانی پرٹی ہیں جس کی وجہ سے اسکول میں زیر تعلیم بچوں کو بھاری مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی لو گوں نے سرکار سے خصوصی طور پر مانگ کی ہے کہ مندرجہ بالا اسکول میں درپیش مشکلات کا فوری اُجالا کیا جائے بصور ت دیگر لوگ سڑکوں پر اُترنے کے لئے مجبور ہوجائیں گے ۔