جموں//وزیر برائے پی ایچ ای ،آبپاشی و فلڈ کنٹرول شام لعل چودھری نے ا ٓج یہاںمحکمہ کے سینئر اہلکاروں کے ساتھ جموں۔کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع میں پینے کے پانی کی سپلائی پوزیشن کا جائزہ لیا ۔وزیر موصوف نے متعلقہ پی ایچ ای ڈویژنوں کے سربراہوں کو تمام آبی تنصیبات پر ایکوپمینٹ کی دیکھ بال یقینی بنناے کی ضروت پر زور دیا ،تاکہ پانی کی سپلائی متاثر نہ ہو جائے۔اُنہوں نے اس گرم موسم میں لوگوں کو پینے کا پانی یقینی طور سے سپلائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔اُنہوں نے لیکیج کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور فیلڈ سٹاف سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کی دیکھ ریکھ کریں۔اُنہوں نے حُکام کو ہدایت دی کہ بوسیدہ پائپوں کو فوری طور بدلا جائے اور مرمت کا کام بھی مکمل کیا جائے۔۔تاکہ کسی بھی علاقہ سے لوگوں کو شکایت کا موقعہ نہ مل پائے۔جموں شہر میں پانی کی سپلائی کاجائزہ لیتے ہوئے اُنہوں نے کہا جن علاقوں میں پانی کی کمی ہے وہاں پر محکمہ اٹل مشن بابت رجیونیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن (AMRUT) سکیم کے تحت فنڈز حاصل کرکے ان علاقوں میں پانی کی سپلائی میں اضافہ کر سکتا ہے۔اُنہوںنے کٹھوعہ کے ایگزیکٹو انجینئر سے کٹھوعہ قصبہ میں پائپیں بچھانے کاکام شروع کرنے کی ہدایت دی جس کے لئے چیف انجینئر 15 لاکھ روپے کی رقم فراہم کریں گے۔