کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے حد متارکہ کے مژھل علاقے کلاروس سے جارہی ایک سکار پیو گاڑی کو حادثہ پیش آ یا جس کے نتیجے میں ایک ہی کنبہ کے 4 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابقکلاروس کے محمد رمضان بٹ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنی ہی پرائیوٹ گا ڑی زیر نمبرJK05D.3641میں5بجے شام مژھل کی طرف ایک شادی کی تقریب میں جارہا تھا اس کے ساتھ اس کے گھر کی 4خواتین اور ایک بچہ تھا ۔بتا یا جا تا ہے کہ جو نہی محمد رمضان نے زیڈ گلی پار کی اور مژھل کی حدودمیں پہنچ گیا تو اس کی گا ڑی سڑک سے لڑھک گئی اور وہ ایک گہرے نالہ میں جاگری ۔مژھل کے مقامی لوگوں نے پولیس کی مدد حاصل کر کے بچائو کاروائی شروع کی اور زخمیوں کو اسپتال لے جانے کی کوشش کی تاہم محمد رمضان بٹ اسپتال پہنچے سے قبل ہی راستے میں دم تو ڑ بیٹھا ۔حادثہ کی خبر سنتے ہیں کلاروس میں کہرام مچ گیا ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔