ویری ناگ//عارف بلوچ//سیاحتی مقام ویری ناگ میں پالتھین مخالف مہم کا آغاز کیا گیا جس دوران پالتھین کی بھاری مقدار ضبط کر کے ضائع کی گئی۔ تحصیلدار ویری ناگ منظور احمد کی سربراہی میں ہفتہ کو اس مہم کا آغاز کیا گیا جس دوران دکانداروں اور چھاپڑی فروشوں سے بھاری مقدار میں پالتھین ضبط کیا گیا۔ تحصیلدار نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ پالتھین مخالف مہم کو کامیاب بنائے تاکہ سیاحتی مقام کوپالتھین سے مکمل طور پر صاف کیا جائے۔اس دوران کولگام منی سیکریٹریٹ میں اربن لوکل باڈیز کی جانب سے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں راجیہ سبھا ممبر نذیر احمد لاوے ، ڈائریکٹر لوکل اربن باڈیز ریاض احمد وانی کے علاوہ ڈپٹی کمشنرکولگام شوکت اعجا ز،ڈی ایف او کولگام محمد رمضان میر کے علاوہ دیگر کئی ایک انتظامیہ کے افسران موجود تھے ۔مقررین نے وادی میںماحولیاتی آلودگی کو ایک تشویشناک امر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی صورتحال سے بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہے۔نذیر احمد لاوے نے کہا کہ حکومت وادی بھر میں صفائی مہم شروع کر چکی ہے اوراس سلسلے میں ہر جگہ پر سوچھ بھارت اسکیم کے تحت نئے نئے پروگرام منعقد ہونگے ۔ ڈائریکٹر لوکل باڈیز ریاض احمد وانی نے کہا کہ کولگام سمیت پوری وادی میں محکمہ میںصفائی مہم شروع کرنے کا پروگرام بنایا ہے اور وادی گیر سطح پر اس پروگرام کوشروع کیا جارہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ آئندہ ایک ہفتے کے اندر اندر کولگام میں صفائی مہم شروع ہوگی ا ور دریا کے کناروںکو آلودگی سے صاف کیا جائیگا ۔