سرینگر// جمعیت اہلحدیث کے بزرگ قائد محمد محی الدین احمدسنیچر کو سرینگر میں انتقال کرگئے۔ فریڈم پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ اور ڈی پی ایم ایک دھڑے کے ترجمان یار محمد خان نے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ وادی کے اطراف واکناف سے آئے لوگوں نے صدر جمعیت پروفیسر غلام محمد بٹ المدنی کی پیشوائی میں باغ مہتا ب میں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی۔ دوسری بار عامة المسلمین نے بھاری تعداد میں چھانہ پورہ میں یہ فریضہ مولانا ماسٹر محمد یوسف کی قیادت میں انجام دیا۔اس موقعہ پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر عبداللطیف الکندی ، مولانا مشتاق احمد ویری، مفتی ¿ عام مولانا محمد یعقوب المدنی اور دیگر کئی سرکردہ علماءنے موصوف کی زندگی کے مختلف گوشوں کو اُجاگر کرتے ہوئے اُن کی دینی اور ملی خدمات کو بے مثال قرار دیا۔ 55برسوں تک جمعیت کے مختلف مناصب پر احسن انداز میں ذمہ داریاں انجام دیںاورکافی عرصہ تک جمعیت کے نائب ناظم اعلیٰ رہے اورہفتہ روزہ ”مسلم “ سے منسلک رہے۔ ادھرشبیر احمد شاہ نے ہفتہ روزہ مسلم کے سابق ایڈٹر غلام محی الدین ڈار کی وفات پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ایک وفد جس میں مولوی بشیر احمد شاہ، غلام محمد اور محی الدین شامل تھے ،مولانا محمد عبداللہ طاری کی قیادت میں گھر گئے اور پسماندگان سے تعزیت پرسی کی۔ یارمحمد خان نے کہا کہ مولانا موصوف دینداراور شریف اننفس انسان تھے اورساری زندگی قرآن و سنت کے تابع گزاری۔