سرینگر//سول سروسز کے امتحان کی تیاری کے لئے اسکالر شپ کی بنیاد پر کوچنگ کے خواہشمند امیدواروںکے انتخاب کیلئے سنٹرل یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کل امیداروں کا امتحان لیا گیا ۔ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے 86طلاب نے امتحان میں شریک ہوئے ۔امتحان میںپہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی جبکہ اگلے 10طلاب کو ٹیوشن فیس میں 50فی صد سکالر شپ فراہم کی جائے گی اور جو امتحان میںکامیاب ہونگے انہیں ٹیوشن فیس میں 30فی صد سکالر شپ فراہم کی جائے گی۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میرنے امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور امتحان کے انعقاد اور سول سروس کے امتحان کے لیے تیاری کے لیے طالب علموں کوسہولت فراہم کرنے پر سٹوڈنٹس ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کی سراہنا کی۔