پونچھ//خطہ پیر پنچال بالخصوص پونچھ ضلع اپنی علمی، ادبی اورصحافتی و خدمات کی شاندارروایت رکھتا ہے۔اسی سلسلہ کی ایک تازہ مثال اس وقت دیکھنے میں آئی جب پونچھ کے ایک مقامی اسکالر اور عالم ِ دین کو مدینہ منورہ میں قائم عالم ِ اسلام کی ایک مقتدر جامعہ نے علم ِ حدیث کے موضوع پر ان کی تحقیق پر انہیں ڈاکٹر کی ڈگری سے نوازا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پونچھ کے موضع شیندرہ سے تعلق رکھنے والے ایک سکالر شیخ محمود احمد مدنی نے عالم اسلام کی نامور یونیورسٹی، جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سے علم حدیث میں ڈاکٹریٹ مکمل کی ہے اور موصوف کو امتیازی نمبرات کے ساتھ اسکی سند سے نوازا گیا۔جامعہ کی حدیث فیکلٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد مناقشہ میں یونیورسٹی کے پروفیسر حضرات اور دیگر اہل علم نے شرکت کی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر محمود صوبہ جموں کے پہلے اسکالر ہیں جنہوں نے اس دانشگاہ سے پی ایچ ڈی مکمل کی ہے۔ایک دوسرے واقعہ میں پونچھ کے ہی کنوئیاں کے رہائشی شیخ محمد یاسین مدنی نے ایک دوسرے واقعہ میں پونچھ کے ہی موضع کنوئیاں کے رہائشی شیخ محمد یاسین مدنی کوعلمی میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں سعودی عرب کے ایک باوقار اعزاز "شیخ مشل التماط ایوارڈ " سے نوازا گیا۔شیخ محمد یاسین مدنی سعودی عرب میں تعلیم اور دعوت وتبلیغ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔جمعیت اہل حدیث پونچھ کی جانب سے جاری ایک پریس بیان میں ان دونوں شخصیات کو انکے اعزاز کے لئے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔