کنگن/ / گگن گیر سونہ مرگ کو ملانے والی6.5کلو میٹر زیڈ موڑ ٹنل کی تعمیر کے سلسلے میں سست رفتاری سے کام جاری رکھنے پر عوامی حلقوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔گگن گیر سے سونہ مرگ شاہراہ کو موسم سرما کے دوران اگر چہ مرکزی سرکار نے 6.5کلو میٹر زڈ مور ٹنل کو تعمیر کرنے کا منصوبہ دردست لیا ہے تاکہ دیگر سیاحتی مقامات کی طرح سونہ مرگ شاہراہ کو بھی موسم سرما کے دوران آمد رفت کے لئے بحال رکھا جائے اور سرما کے دوران اس سیاحتی مقام کی طرف سیاحوں کی آمد رفت جاری رہنے کے علاوہ سیاحتی صنعت سے وابستہ افراد کو روزگار حاصل کرنے میں مدد مل سکیں۔ ایپکو نامی کمپنی ٹنل 7ہزار کروڑ روپیوں کی لاگت سے تعمیر کررہی ہے ۔ ٹنل کا کام 2015میںشروع کیا گیا اور 2 برسوں کے دوران ٹنل کا کام صرف 180 میٹرتعمیرہونے پر عوامی حلقوں نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اگر اسی سست رفتاری سے ٹنل کا کام جاری رہا تو یہ 10برسوں میں بھی تعمیر نہیں ہوگی ۔ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ رواں برس کے اگست میں 13کلو میٹر زوجیلا ٹنل کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے تاکہ خطہ لداخ کو بھی موسم سرما کے دوران آمد رفت کے لئے بحال رکھا جائے ۔زڈ مور ٹنل کے چیف ایڈمسٹریٹیو آفیسر بی کے سنگ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 6.5کلو میٹر زڈ مور ٹنل میں اب تک گگن گیر سے 180میٹر تک کام مکمل کیا گیا ہے ۔