جموں//پنتھرس پارٹی کے کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف زورداراحتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین کی قیادت زونل صدرنیشنل پنتھرس پارٹی نیرج گپتاکررہے تھے۔اس دوران مظاہرین نے الزام لگایاکہ مرکزی حکومت سرحدوں پرگولہ باری کوروکنے میں ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے بھارتی فوجی جوانوں کولاشوں کی بے حرمتی کرنے اور ضلع راجوری کے نوشہر ہ سیکٹر میں فوجی چوکیوں اورآبادی والے علاقوں کونشانہ بنانے کیلئے پاکستانی فوج کی سیزفائرکی خلاف ورزی پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے پاکستان کاپتلانذرآتش کیا۔انہوں نے کہاکہ فوجی دستوں کی بے حرمتی کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ مرکزی اورریاستی حکومت ریاست میں حالات معمول پرلانے اور سرحدوں پرامن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے فوج کے آفسرعمرفیاض کی ہلاکت کی بھی مذمت کی اوراسے خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے نوشہرہ سیکٹرمیں پاکستانی گولی باری کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افرادکے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔