سرینگر//ایک یورپی وفد نے سرینگر میں وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری کے ساتھ ملاقات کی ۔ ریاست میں تعلیمی سیکٹر میں بہتری لانے سے جڑے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ کے د وران وفد کے سربراہ ڈاکٹر محمد مقدم جن کا تعلق برطانیہ سے ہے نے وزیر موصوف کے ساتھ ریاست کے تعلیمی منظر نامے میں مو¿ثر تبدیلی لانے کے بارے میں گفت شنید کی۔وزیر نے وفدکی تجاویز سنیں اور کہا کہ وہ ریاست میں تعلیمی شعبے میں بہتر ی لانے کے لئے کوئی بھی قدم اٹھانے کے لئے تیار ہے ۔انہوں نے وفد سے کہا کہ وہ اپنی پروگراموں کے بارے میں تحریری منصوبہ انہیں بھیج دیں۔وزیر نے یقین دلایا کہ وہ10 دن کے اندر اندر منصوبہ پر کارروائی کریں گے۔الطاف بخاری نے کہا کہ بحیثیت وزیر تعلیم عوام کی توقعات پر پورا اُترنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ بچوں کو معیاری تعلیم سے روشناس کرانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتے ۔ دیگر لوگوں کے علاوہ میٹنگ میں ریاست کے پہلے کیمبرج سکول ، فاﺅنڈیشن سکول کے ٹرسٹریز نے بھی شرکت کی۔