سرینگر/ / ریاست جموں وکشمیر کے مفتی اعظم مفتی محمد بشیر الدین احمد نے ریاست کی مجموعی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دخترانِ ملت سربراہ آسیہ اندرابی اور اُنکی رفیقہ کار فہمیدہ صوفی کی گرفتاری کو انتہائی نازک مسئلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ بیمار بھی ہے اور اُنکی علالت کے پیش نظر گورنمنٹ کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ اُس کے علاج و معالجہ کا معقول انتظام عمل میں لایا جائے اور اُنکو فوراً رہا کیا جاوئے۔