اوڑی//سرینگر اور مظفر آباد کے درمیان کاروان امن بس سروس دو ہفتے معطل رہنے کے بعد پیر کو بحال ہوگئی۔ گزشتہ ہفتے اوڑی میںکنٹرول لائن کے نزدیک واقعہ ایک گاﺅں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد فوج نے تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔اس دوران14 مسافروں کو لیکر جارہی کاروان امن بس کو جبلہ پل کے قریب روک کر آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور بعد میں بس سروس احتیاط کے بطور معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس سے قبل یکم مئی کو بھی آر پار بس سروس معطل رہی اور اس بار اس کی وجہ سرحد پار مزدوروں کے عالمی دن کے سلسلے میں منائی جارہی چھٹی تھی۔