ڈوڈہ//سوچھتا ہفتہ اور پالی تھین کی بدعت کے خلاف جاری مہم میں محکمہ دیہی ترقی ضلع ڈوڈہ کی جانب سے ضلع کے مرمٹ منگوٹہ میںایک مہم کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقعہ پر ضلع انتظامیہ نے لوگوں کو پالی تھین کے مُضر اثرات سے واقف کرایا ۔اس موقعہ پر کہا گیا کہ پالی تھین سے زرعی زمین بنجر بن جاتی ہے اور سکے جلانے سے ماحول میں آلوگی پھیلتی ہے۔اسکے علاوہ اس موقعہ پر مذکورہ آفیسروں نے مرمٹ علاقہ کے مختلف دوکانداروں سے 15 کلو گرام پالی تھین لفافے بھی ضبط کئے۔اے سی ڈی ڈوڈہ اختر حُسین قاضی، ڈی پی او کیول شرما ،تحصیلدار مرمٹ میجر سنگھ اور بی ڈی او مرمٹ یاصر حُسین وانی بھی ضلع انتظامیہ کی مُہم کا ایک حصہ تھے۔