بلاور// بلاور پہاڑی تحصیل کے بدنوتا گائوںمیں میاں بیوی کی لاشیں جنگل میں مشتبہ حالت میں ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔تفصیلات کے مطابق پیشے سے ٹیچر ایک شخص کی لاش درخت پر پھندے سے لٹکتی ہوئی ملی جبکہ اس کے قریب ہی اس کی 26 سالہ بیوی کی لاش بھی مشتبہ حالت میں ملنے سے پورے گاؤں میں ماتم چھا گیا ۔بدنوتا رہائشی پیشے سے 33 سالہ استاد کشور کمار ولد چمن لال ساکن بدنوتا کو لوگوں نے گھر سے قریب پانچ سو میٹر دور جنگل میں درخت سے پھندے کے ساتھ جھولتے ہوئے دیکھا۔ ساتھ ہی اس کی بیوی رینو دیوی کی بھی لاش پڑی ہوئی ملی ۔ لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی. پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیا۔ گاؤں میں دو اموات ہونے سے ماتم چھایا ہوا ہے. ایس ایچ او ملہار موہن لال ڈگرا کا کہنا ہے کہ پولیس نے جانچ شروع کر دی ہے۔ پراسرارطورپرمیاں بیوی کی لاشیں ملنے سے کئی طرح کے سوالات پیداہوگئے ہیں ۔اس سلسلے میںملہار پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے تاہم اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوگی۔