Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

کشمیر طلباء کی ہراسانی جاری

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 17, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر// پنجاب کے ایک کالج میں زیر تعلیم تین کشمیری طلباء کو مالک مکان نے اُس وقت اپنے گھر سے بے دخل کر دیا جب پنچاب پولیس نے چھاپے کے دوران انہیں ہراساں کیا اور مالک مکان کواُن پر کڑی نگاہ رکھنے کو کہا ۔اس دوران موہالی پولیس نے بتایا کہ وہ کشمیری بچوں کو تنگ طلب  نہیںکرتے ہیں ۔جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والا 25سالہ تجمل عمران نے پنجاب ٹکنیکل یونیورسٹی سوامی وویکانند انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سے ایم بی اے کی ڈگری مکمل کی ہے اور اب ساٹیفکیٹ لینے کے انتظار میں وہ ابھی بھی وہاں ہے۔ تجمل عمران نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے انتہائی جذباتی اندازمیں کہا’’ کیا کشمیری ہونا کوئی جرم ہے کیوں ہر بار بیرونی ریاستوں میں انہیں تنگ طلب کیا جاتا ہے اور ہمارے لئے کوئی آواز تک نہیں اٹھاتا ۔‘‘تجمل نے کہا کہ اتوار کی صبح 6بجے اُن کی عارضی رہائش گاہ زک پورہ موہالی جو کالج سے قریب پانچ کلو میٹر کی دوری پر ہے،  پولیس نے تلاشی کاروائیاں شروع کیں ۔ دو پولیس اہلکار اُن کے فلیٹ میں داخل ہوئے اور اُن سے شناختی کارڈ دکھانے کو کہا ۔تجمل نے کہا کہ ہم نے اپنے آدھار کارڈ ،الیکشن کارڈ دکھائے جس کے بعد انہوں نے ویری فکیشن کے کاغذات مانگے ،ہم نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ وہ مکان مالک کے پاس ہوں گے کیونکہ یہاں آنے کے بعد ہم نے مکان مالک کے حوالے کیا ۔تجمل نے کہا کہ ابھی پولیس اہلکار ہمارے ساتھ بات کر رہے تھے کہ مجھے اپنے دوسرے کشمیری ساتھی نے کچھ کہا تو اُس پر پولیس کے اہلکار آگ بگولہ ہو گئے اور کہا ’’کیا کشمیری ہو ‘‘ہماری طرف سے جواب ہاں ملنے پر انہوں نے کہا ’’پتہ نہیںکیا کرتے ہویہاں، یہاں کچھ کرنے آتے ہو اور وہاں کچھ اور کرتے ہو ‘‘ ۔اسی اثنا میں وہاں پورے مکان کو 15کے قریب پولیس اہلکاروں نے گھیر لیا اور فلیٹ میں داخل ہو کر نہ صرف اُن کی تذلیل کی بلکہ کتابوں ،کپڑوں کو تہس نہس کر دیا اور قریب دو گھنٹے تک تلاشی کاروائی جاری رکھی ۔انہوں نے کہا کہ جب پولیس اہلکاروں کو وہاں سے کچھ نہیں ملا تو انہوں نے مالک مکان سے کہا کہ اگر یہاں کچھ ایسا ویسا ہوا تو اُس کی ذمہ داری آپ پر عائد ہو گئی جس کے بعد مالک مکان نے اُس ایجنٹ کو فون کر کے سارا معاملہ بتایا جس نے انہیں مکان میں رہنے کیلئے جگہ دلائی تھی ۔ایجنٹ اور مالک مکان نے انہیں کمرہ خالی کرنے کو کہا جس کے بعد انہوں نے 2ماہ کا کرایہ 20ہزار 5سو روپے اداکرنے کے بعد کمرے کو خالی کیا۔تجمل نے کہا کہ جب ہم نے اپنے کندھوں پر اٹھایا ہوا سامان آٹو کی طرف لے جانے کی کوشش کی تو اُس دوران ایجنٹ اور مالک مکان نے آٹو کا نمبر نوٹ کرنے کے علاوہ انکی عکس بندی کی جس سے آٹو مالک نے بھی آٹو پر چڑھایا ہوا سامان نیچے اُتار دیا اور پھر ہم نے آٹو مالک کے پائو ں پکڑے اور کہا کہ ایسا نہ کریں ہم طالب علم ہیں اور ہمارے ساتھ انصاف کریں ،جس کے بعد آٹو والے نے الگ الگ جگہوں پر ہمیں چھوڑا ۔تجمل نے کہا کہ ہم دونوں طالب علم اس وقت دیگر علاقوں میں اپنے دوستوں کے پاس ہیں ۔تجمل نے کہا کہ اگر ریاستی سرکار یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ بیرونی ریاستوں میں زیر تعلیم کشمیری طلاب کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے علاوہ اُن کا تحفظ بھی کیا جائے گا لیکن یہ کیسا تحفظ ہے کہ انہیں کرائے کے کمروں سے بھی بے دخل کیا گیا ۔ موہالی سٹی کے سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس کلدیب سنگھ نے اس حوالے سے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کشمیری طلاب کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کیا گیا ہے اور آگے بھی اُن کی حفاظت کی ذمہ داری ہماری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں اغواکاری کے واقعات سامنے آنے کے بعد انہوں نے تلاشی کاررائیاں شروع کیا ہوا ہے اور پولیس کی نفری ہر روز صبح کے وقت یہ کاروائی عمل میں لاتی ہے لیکن پولیس نے کشمیری طالب علموں کے ساتھ کچھ بھی ایسا نہیں کیا جس سے اُن کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہو۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر صحت سکینہ اِیتو کا بدھل اور سرنکوٹ اسمبلی حلقوں میں شعبہ صحت کے منظرنامے کا جائزہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی پر سخت اظہارِ تشویش
جموں
’’کلین جموں گرین جموں مہم‘‘ ہائی کورٹ نے جانی پور کمپلیکس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا
جموں
ادھم پور میں بس الٹنے سے سات مسافر زخمی
جموں
صوبائی کمشنر جموں کاسالانہ بسوہلی میلہ کی تیاریوں کا جائزہ خطے کی بھرپور ثقافت، روایات اور آرٹ و دستکاری نمائش میں کمیونٹی کی شرکت پر زور
جموں

Related

صفحہ اول

ٹورازم میلہ کولکتہ 2025کا افتتاح||یوٹی میں پھر سیاحت کی ہوا چلی جموں وکشمیر محفوظ او رپُر سکون، مغربی بنگال کیساتھ دیرینہ باہمی شراکت:وزیر اعلیٰ

July 10, 2025
صفحہ اول

بجلی ٹرانسفارمر دھماکہ پولیس کانسٹبل جاں بحق

July 10, 2025
صفحہ اول

مرکز حفاظت یقینی بنائے جموں وکشمیر سے خوفزدہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں:ممتا بنر جی

July 10, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

کشمیر کی سیاسی جماعتیں 13 جولائی کو یوم شہداکے طور منانے کی تیاریوں میں مصروف

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?