نئی دہلی// جموں وکشمیرمیں مرکزی مالی معاونت کے تصرف پرسوال اُٹھاتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے واضح کردیاکہ جب ریاستی سرکار19ہزارکروڑروپے کا70فیصدخرچ کرے گی تو80ہزارکروڑروپے کے پیکیج کے تحت باقی رقومات واگزارکی جائیں گی۔نئی دہلی میں منعقدہ ایک کھلے مباحثے کے دوران کئی شرکاءکی جانب سے پوچھے گئے سوالات کاجواب دیتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے کہاکہ وزیراعظم کے اعلان کردہ 80ہزارکروڑروپے مالیت کے پیکیج کے تحت گزشتہ دنوں جموں وکشمیرکیلئے19ہزارکروڑروپے کی جورقم واگزارکی گئی ،جب اس رقم کا60سے70فیصدحصہ ریاستی سرکارزیرتصرف لائے گی تومنظورشدہ پیکیج کے تحت باقی رقومات کوبھی واگزارکیاجائیگا۔جموں وکشمیرمیں مرکزی مالی معاونت کے تصرف پردبے الفاظ میںسوال اُٹھاتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ جب ریاستی سرکارواگزارشدہ رقم کا70فیصدتک حصہ کامیابی کیساتھ خرچ کرے گی تومیں وزیراعظم کے اعلان کردہ پیکیج کی باقی رقم بھی واگزارکردﺅں گا۔