سرینگر//یوم مادر کے سلسلے میں پائین شہر کے ایک سکول میں منعقدہ تقریب کے دورن بچوں نے اپنی مائوں کے پیر دھوئے ۔ یوم مادر کے سلسلے میںنیو کیریئر کانونٹ سکول حبہ کدل میں منگل کو ایک پْروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سکولی طلاب کے علاوہ بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر سکولی طلاب نے تقریب کے ایک حصے میں مائوں کے پیر دھوئے ۔