ٹنگمرگ//گلمرگ روڈ پر برستی بارش میں میکڈم بچھانے پر ٹنگمرگ کے ٹرانسپورٹروں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر تعمیرات سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔گزشتہ پانچ روز سے دوپہر کے بعد گلمرگ اور ٹنگمرگ میں ہوری زبردست بارش کے دوران کام بند کرنے کے بجائے جلد بازی کا مظاہرہ کرکے میکڈم بچھایا جارہاہے جس پر ٹنگمرگ کے ٹرانسپورٹروں نے احتجاج کرتے ہوئے یہ معاملہ ایس ڈی ایم ٹنگمرگ عبدالعزیز راتھر کی نوٹس میں لایا جس پر ایس ڈی ایم ٹنگمرگ نے گلمرگ روڈ پر میکڈم بچھانے کاکام فوری طور بند کرنے کے احکامات صادر کئے۔ادھر محکمہ آر اینڈ بی ماگام کے روڈ سپروائزر عبدالرشید نے بتایا کہ موسمی حالات مدنظر رکھتے ہوئے میکڈم بچھانے کا کام فی الحال بند رکھا جائے گا اور موسم ٹھیک ہونے پردوبارہ کام شروع کیا جائے گا۔(مشتاق الحسن)