سرینگر//لبریشن فرنٹ چیئرمین نے تحصیل صدر سوپور خضرمحمد دھوبی کے گھر پر پولیس کے شبانہ چھا پے کی مذمت کرتے ہوئے اسے پر امن سیاسی کارکنوں کو زچ کرنے کی کاروائی قرار دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں یاسین ملک نے کہاکہ اس سے قبل بھی پولیس نے موصوف کے گھر پر کئی بار چھاپے مارے اور آج ان کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹے کو بھی تلاش کر رہی ہے۔ ملک نے پُرامن سیاسی کارکن کے خلاف جاری اس پولیس کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جمہوریت کش قرار دیا۔