نئی دہلی//انڈین پریمیئر لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کا موجودہ 10 واں ورژن پچھلے ورژن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی اور مقبولیت کے لحاظ سے کافی آگے نکل گیا ہے جسے ٹی وی پر 38 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے ۔ آئی پی ایل کی جانب سے دی گئی رسمی جانکاری کے مطابق لیگ کے موجودہ ورژن 43 واں میچ ختم ہونے تک اسے 38 کروڑ 63 لاکھ لوگوں نے ٹی وی پر دیکھا تھا جو گذشتہ سال کے کل نویں ایڈیشن کے اعداد و شمار سے زیادہ ہے ۔آئی پی ایل کا موجودہ سیزن اب تک ٹی وی پر باقی پروگراموں میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پروگرام ہے ۔آئی پی ایل کے پانچویں ہفتے میں یہ میچ ٹی وی کے سرفہرست 10 سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پروگراموں میں سب سے اوپر سات مقامات پر رہے ہیں۔ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں اگرچہ اب پلے آف ، ایلی منیٹر اور فائنل مقابلہ ہونے باقی ہیں۔ٹی وی پر دیکھے جانے کے علاوہ سوشل میڈیا اور فین پارک کے لحاظ سے بھی آئی پی ایل کا موجودہ 10 واں ورژن گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ کافی آگے نکل گیا ہے ۔گزشتہ سیزن کے مقابلے میں اس بار اسٹیڈیم میں بھی شائقین کی تعداد میں 25 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے ۔