سرینگر //وزیر دفاع ارون جیٹلی بدھ کو سرینگر پہنچ گئے۔ان سے قبل ہی فوجی سربراہ جنرل بپن راوت سرینگر پہنچ گئے تھے۔ بادامی فوجی ہیڈکوارٹر پر وزیر دفاع کو وادی کی صورتحال کی جانکاری دی گئی۔ اس موقعہ پر فوجی سربراہ اور دیگر کمانڈر موجود تھے۔وزیر دفاع کو لائن آف کنٹرول پر در اندازی کی روک تھام کیلئے سیکورٹی گرڈ کت بارے میں بتایا گیا۔اس کے علاوہ مختلف سیکورٹی سایجنسیوں کی جانب سے امن و امان بحال کرنے کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ارون جیٹلی نے سیکورٹی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ اپنا کام جاری رکھیں تاہم کسی بے گناہ لوگوں کی سلامتی کو ممکن بنائیں۔انہوں نے فیلڈ کمانڈروں پر بھی زور دیا کہ جہاں انہیں جنگجئوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھنا ہونگی وہیں زمینی صورتحال کے حوالے سے مقامی لوگوں کیساتھ بہتر تال میل رکھنا بھی لازمی ہے۔انہوں نے سیکورٹی ایجنسیوں سے کہا کہ وہ لائن آف کنٹرول پر کسی بھی قسم کی رخنہ اندازی کیلئے چوکس رہیں۔