سرینگر//ریاستی حکومت نے صنعت و حرفت محکمہ کے کمشنر سیکرٹر شیلند ر کمار کو ایس کے آئی سی سی سرینگر میں 16مئی کو سٹیٹ رورل لائیولی ہڈ مشن کے اہتمام سے منعقد ہ ایک تقریب کے دوران پیش آئے واقعہ کے اُن وجوہات،جن کے نتیجے میں وہاںغیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی اور ڈھانچے کو نقصان پہنچا ، کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقاتی آفیسر مقر ر کیا ہے۔تحقیقاتی عمل میں متعلقہ افسران / اہلکاروں پر تقریب کے احسن انعقاد کی ذمہ داری اور اس میں ناکامی وجوہات کا بھی پتہ لگایا جائے گا اور ا س سلسلے میں 15روز کے اندر رِپورٹ پیش کی جائے گی۔